Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جون 2025 08:59am

حیدرآباد: قاسم آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر دیسی ساختہ بم حملہ، ملزمان فرار

قاسم آباد کے علاقے میں ون فائیو پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان نے دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان چیک پوسٹ پر بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ چار روز قبل بھی نسیم نگر چیک پوسٹ پر اسی نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔

Read Comments