Aaj Logo

شائع 08 جون 2025 06:38pm

لکی مروت میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان قتل

لکی مروت میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

لکی مروت تھانہ درہ پیزو کے حدود محلہ شیخان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان کو نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

لکی مروت، نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 اہلکار شہید

پولیس کے مطابق فائرنگ پیزو بازار کے قریب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول کے ساتھ محلہ شیخان میں کی گئی جس میں پرانی دشمنی پر 17 سالہ فیضان کو نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments