Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 جون 2025 07:57pm

میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قراردے دیا اور کہا کہ شہر کے حال کے ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا۔

مرتضٰی وہاب کا برنس روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر سے 37 ہزار ٹن سے زائد کی آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے سڑکوں پر موجود ہوں لیکن مخالفین صرف الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 30 ارب کے اشتہار دیئے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں، شہر کے حال کا ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کے بڑے آپریشن کے تحت ہزاروں ٹن آلائشیں مختلف اضلاع سے اٹھائی گئی ہیں۔ ان کے مطابق کورنگی سے 5,056 ٹن، کیماڑی سے 4,468 ٹن، ضلع جنوبی سے 7,450 ٹن اور ضلع شرقی سے 6,900 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں۔

میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”شہریوں کی پریشانی اور تکلیف کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ بلدیاتی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔“

مرتضی وہاب مینڈیٹ چوری کرکے میئر بنے، اب ان کو گورنر فوبیا ہوگیا ہے، فاروق ستار

مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر اپنی سیاسی مخالف جماعت ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ان کا کہنا تھا ”مجھے چونا لگانا نہیں آتا، میں ایم کیو ایم والا نہیں ہوں۔ ایم کیو ایم والے ہمیشہ منفی باتیں ہی کرتے ہیں۔ میں کہتا ہوں ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے۔“

انہوں نے سابق میئر کراچی کو یاد کرتے ہوئے کہا ”وسیم اختر کا گزرا ہوا زمانہ یاد آتا ہے، لیکن ہم کراچی کو ماضی کی سیاست سے نکال کر عملی خدمت کی طرف لے جا رہے ہیں۔“

’نیوز کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی،‘ گورنر سندھ کی میئر کراچی پر کڑی تنقید](https://www.aaj.tv/news/30452487/)

میئر کراچی نے مزید کہا ”چونا لگانا میرا نہیں، سینیٹری ورکرز کا کام ہے۔ میری ترجیح ہے کہ نظام کو شفاف، موثر اور عوامی مفاد میں چلایا جائے۔“

مرتضیٰ وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا ”آپ اپنی ٹھنڈی مشینوں سے باہر نکلو۔ کھالیں جمع کرنے سے خدمت نہیں ہوتی، عوام کو سہولت دینا اصل خدمت ہے۔“

Read Comments