Aaj Logo

شائع 07 جون 2025 11:47pm

کراچی ڈیفنس میں منشیات فروشی میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی ڈیفنس میں منشیات فروشی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہے۔ دونوں افراد جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی ویگو میں تھے۔

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی میں سوار تھے۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف برطانوی برانڈ ”جنگل بوائز“ کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments