Aaj Logo

شائع 07 جون 2025 04:43pm

سکھر: روہڑی تھانہ جھانگڑو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

سکھر کے علاقے روہڑی کے تھانہ جھانگڑو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ بھینس کی چوری کے معاملے پر پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد، جام اور مشکور کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس نے کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سکھر:روہڑی کےتھانہ جھانگڑومیں2گروپوں میں تصادمسکھر:دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں3افرادجاں بحق،پولیسدونوں گروپ میں تصادم بھینس کی چوری کے معاملے پرہواجاں بحق افرادکی شںاخت ارشاد،جام اورمشکورکےنام سےہوئیسکھر:واقعےکےبعدپولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی

Read Comments