Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2025 09:45pm

غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 66 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھم سکی، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 66 ہو گئی۔ رفح میں امداد کے انتظار میں بیٹھے 8 فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

النصر اور الشفا اسپتال میں الاہلی اور الاقصیٰ میں درجنوں لاشیں لائی گئیں، سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے پورے فلسطینی علاقے میں 66 افراد شہید ہوئے۔

غزہ میں امدادی مراکز دوبارہ کھل گئے، غذائی قلت خطرناک حدوں کو چھونے لگ

سول ڈیفنس کے عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد صرف شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

رفاع کے قریب الاخوا میں امدادی کیمپ میں امداد کے انتظار میں بیٹھے 8 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے قتل کردیا۔

غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی حملے میں پندرہ افراد شہید اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے اور بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

حماس اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی کیلئے نئے مذاکرات پر آمادہ

عید پر شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر غزہ میں شہدا کی تعداد 54 ہزار 6 سو 77 ہوگئی۔

ادھر امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مرکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Comments