Aaj Logo

شائع 05 جون 2025 08:53pm

کراچی میں آج مسلسل دوسری بار زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

کراچی میں آج مسلسل دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ 4 روزمیں زلزلے کے جھٹکوں کی تعداد 29 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 54 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر شمال مشرق کی طرف تھا۔

اس سے قبل کراچی میں دوپہر 2 بج کر 23 منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ، متحرک فالٹ لائن معمول پر آنے لگی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.1 پر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی اور مرکز جنوب ملیر کراچی تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زیر زمین معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان سے عمومی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ تاہم شہریوں کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

Read Comments