فلسطین کے حامی مظاہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے گرد سرخ دائرہ بنا کر احتجاج کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرخ لباس میں ملبوس ہزاروں افراد نے دریائے ٹیمز کے دونوں اطراف، ویسٹ منسٹر اور لیمبتھ پلوں کے اوپر قطار میں کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرانے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی، پاکستان سمیت 14 ممالک کی حمایت
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں اب تک 48 گھنٹوں میں مزید 95 فلسطینی شہید اور 440 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ سے 27 افراد شہید اور 90 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، خان یونس اور جبالیہ کو نشانہ بنایا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 607 ہوگئی۔