Aaj Logo

شائع 05 جون 2025 12:17am

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد کےعلاقے الکرم اسکوائر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے اور زخمیوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔

Read Comments