شائع 04 جون 2025 09:47pm

آپریشن سندور کی ناکامی: بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دے دیا

بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی اور آپریشن ”سندور“ کی سبکی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں بھارتی شہریوں نے مودی کو ”غدار“ قرار دیتے ہوئے اس کی خارجہ پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ خاص طور پر چین کو بلانے پر شدید اعتراض کیا گیا ہے جبکہ چین کو پاکستان کا ”کھلا دوست“ قرار دیا جا رہا ہے۔

مودی سرکار کو پاکستان سے شکست پر ذلت اور رسوائی کا سامنا

بھارتی ٹی وی پر ایک مباحثے کے دوران ایک مبصر نے کہا کہ ”جب جنگ چھڑی تو کس ملک نے بھارت کی کھل کر حمایت کی؟“ — اس سوال نے نریندر مودی کی عالمی سطح پر تنہائی کو بھی بے نقاب کر دیا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران مبصر نے کہا جنگ کے دوران کون سے ملک نے انڈیا کی حمایت کی جس پرایک بھارتی شہری نے غصے سے سوال کیا، ”جب چین پاکستان کا اتحادی ہے تو مودی ان کو کیوں مدعو کرتا ہے؟“

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کیا اب گودی میڈیا پاکستان کی فوج سے جنگ لڑے گا؟۔

عوام نہ صرف مودی کی ناکام عسکری پالیسیوں سے نالاں ہیں بلکہ اس کی داخلی انتہاپسند سوچ سے بھی سخت بیزار ہیں۔ شہریوں نے کہا ہے کہ بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے کے بجائے تمام شہریوں کو یکساں عزت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے خلاف نفرت کی سیاست بھارت کو ٹکڑوں میں بانٹ دے گی۔

مودی سرکار ہزیمت چھپانے کیلئے ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آئی

کانگریس سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں فوری تبدیلی لائی جائے۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نریندر مودی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے جا رہا ہے، اور بھارت کا شہری اب اندھ بھکتی کے خول سے باہر آ چکا ہے۔

Read Comments