Aaj Logo

شائع 04 جون 2025 08:49pm

کراچی میں ایک اور شہری نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا

کراچی کے علاقے اورنگی کا 23 سالہ نوجوان نیگلیریا فاولری سے جاں بحق ہوگیا، نجی اسپتال میں زیر علاج نوجوان 3 جون کو انتقال کرگیا تھا، مریض میں 28 مئی کو علامات ظاہر ہوئیں یکم جون کو مریض میں نیگلیریا فاولری کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

کراچی: جان لیوا جرثومے نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی

کراچی، نگلیریا سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

محکمہ صحت کے مطابق مریض کو 28 مئی 2025 کو علامات ظاہر ہوئی جس کے بعد اُسے 30 مئی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اس کے بعد 2 جون کو ہونے والے ٹیسٹ میں نگلیریا فولیری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی اور پھر وہ دو روز کے اندر انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوچکی ہے اور دونوں کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔

Read Comments