Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جون 2025 12:59pm

کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک 26 زلزلے ریکارڈ، متحرک فالٹ لائن معمول پر آنے لگی

کراچی میں اتوار کی شام سے زمین مسلسل لرزتی رہی۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 2 جون 2025 کی شام 6 بج کر 8 منٹ سے لے کر 4 جون کی دوپہر تک کراچی میں زلزلے کے 26 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 2.8 سے 3.6 کے درمیان رہی۔ زلزلوں کی یہ لہر لانڈھی فالٹ لائن کے اچانک متحرک ہونے کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کے مطابق فالٹ لائن کئی دہائیوں بعد متحرک ہوئی ہے، تاہم اب وہ معمول پر آنے کے عمل میں ہے، جس کے باعث آئندہ ایک ہفتے تک معمولی نوعیت کے جھٹکوں کا امکان باقی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فالٹ لائن کے نزدیک تعمیر شدہ عمارتوں کو کم از کم 6 شدت تک کے زلزلے برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چونکہ زیادہ تر زلزلے 5 سے 10 کلومیٹر کی سطحی گہرائی پر آئے، اس لیے ان کے جھٹکے شہر کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز عموماً ڈی ایچ اے سٹی کراچی، ملیر اور گلزار ہجری کے اطراف رہا، جبکہ چند جھٹکے قائد آباد کے قریب بھی ریکارڈ کیے گئے۔

شہر میں سب سے بڑا زلزلہ 3.6 شدت کا 4 جون 2025 کو صبح 1:36 پر 15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی میں ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں رپورٹ ہونے والے زلزلوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

نمبرتاریخوقت (PST)شدت (Magnitude)گہرائی (Depth)لوکیشن
12/6/202517:333.610 کلومیٹر15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی
22/6/202501:063.212 کلومیٹر13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی
32/6/202510:293.210 کلومیٹر28 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی
42/6/202511:043.210 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
52/6/202511:45:003.129 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
62/6/202512:17:172.2188 کلومیٹر0.5 کلومیٹر جنوب مغرب آف ملیر کراچی
72/6/202513:11:062.45 کلومیٹر0.5 کلومیٹر جنوب مغرب آف ملیر کراچی
83/6/202513:38:392.95 کلومیٹر2 کلومیٹر شمال آف DHA کراچی
93/6/202520:49:16310 کلومیٹر0.5 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی
103/6/202523:16:572.450 کلومیٹر23 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی
113/6/202523:56:413.149 کلومیٹر15 کلومیٹر شمال مغرب آف لائن کراچی
123/6/202500:00:422.640 کلومیٹر23 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی
133/6/202500:53:272.820 کلومیٹر15 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی
143/6/202500:03:373.410 کلومیٹر13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی
153/6/202504:31:243.110 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
163/6/202506:41:512.110 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
173/6/202509:57:033.210 کلومیٹر13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی
183/6/202510:25:522.840 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
193/6/202511:34:052.580 کلومیٹر15 کلومیٹر شمال مشرق آف DHA کراچی
203/6/202511:51:542.530 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
213/6/202522:25:59210 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
223/6/202523:24:522.410 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
233/6/202500:57:142.640 کلومیٹر10 کلومیٹر مشرق آف DHA کراچی
243/6/202501:34:303.140 کلومیٹر13 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA کراچی
254/6/202501:36:00230 کلومیٹر15 کلومیٹر شمال مشرق آف لائن کراچی
264/6/202502:08:12331 کلومیٹر28 کلومیٹر جنوب مشرق آف DHA سٹی کراچی

ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی تلاش پولیس کے لیے دردِ سر، 216 میں سے صرف 94 گرفتار

ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کمزور عمارتوں سے دور رہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read Comments