Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جون 2025 11:45pm

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو آبائی علاقے چترال میں سپرد خاک کردیا گیا، جنازے میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کی

تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔

حافظ آباد میں 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ذرائع کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، جس پر رینٹ اے کار کے مالک نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کارروائی کے دوران پیسے وصول کرنے کے لیے خود سامنے آ کر دعویٰ کیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق 2 جون کو ثناء یوسف کی سالگرہ کے موقع پر عمر حیات تحائف اور کیک لے کر پہنچا تھا، مگر ثناء نے اسے ملنے سے صاف انکار کر دیا، جس پر ملزم نے شدید رنجش کا اظہار کیا اور اسی جذبے میں آ کر مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد عمر حیات جائے واردات سے فرار ہوگیا، پہلے بائیک رائیڈ بک کی، پھر راستے میں اتر کر ایک ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد کے لاری اڈے پہنچا، جہاں سے وہ فیصل آباد روانہ ہو گیا۔

فیصل آباد میں مالکان کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق، ملزم اہلیہ سمیت گرفتار

ملزم کا ابتدائی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا، ’مجھے اس بات کا رنج تھا کہ وہ مجھ سے نہیں ملی، اسی دکھ میں میں نے اسے مار دیا۔‘

پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جب کہ موبائل ڈیٹا، گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو آبائی علاقے چترال میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر علاقہ فضا سوگوار تھی جبکہ عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت کی۔

ثنا یوسف کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹی کے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی معصوم بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، اور وہ قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Read Comments