Aaj Logo

شائع 02 جون 2025 10:00am

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے اتوار کے روز اپنے نئے کرنسی نوٹس جاری کیے جس میں دہائیوں بعد بنگلادیش کے بانی اور سابق صدر شیخ مجیب الرحمن کی تصویر شامل نہیں۔

نئے نوٹوں کی ڈیزائن میں تبدیلی کا مقصد پچھلے کرنسی ڈیزائن سے انحراف ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بینک نوٹ کے ڈیزائن میں اہم تبدیلی کی گئی ہے.

انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے ترجمان آرف حسین خان کے مطابق نئی کرنسی سیریز میں کسی شخصیت کی تصویر شامل نہیں کی گئی۔

اس کے بجائے، نوٹوں پر قدرتی مناظر، تاریخی یادگاریں، مندروں، محلوں اور ملک کے ثقافتی ورثے کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کا بڑا انکشاف

ترجمان کے مطابق ابھی 20، 50 اور 1000مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ باقی قیمتوں کے نوٹوں کا اجراء آئندہ مراحل میں کیا جائے گا۔ موجودہ کرنسی نوٹ اور سکوں کی گردش جاری رہے گی۔

Read Comments