Aaj Logo

شائع 02 جون 2025 09:05am

حماس نے جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی ظاہر کردی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدے کیلئے تیار ہیں جو مستقل جنگ بندی کا سبب بنے۔

حماس نے مزید کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں، ہم ایسے معاہدے کے خواہشمند ہیں جس سے فلسطینیوں کو ریلیف ملے اور انسانی المیہ ختم ہو۔

حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں امدادی سامان کے سینٹر پر فائرنگ سے مزید 54 فلسطینی شہید اور 136 زخمی ہوگئے۔

ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

آدم خور صہیونی فوج نے پناہ گزینوں اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

حماس نے امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرادیا

اقوام متحدہ کا کہنا ہے 18 مارچ سے اب تک سوا 6 لاکھ سے زائد فلسطینی دربدر ہوچکے ہیں۔ جبکہ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Read Comments