Aaj Logo

شائع 31 مئ 2025 08:46am

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر ٹرمپ نے میکرون کو ٹرول کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر میکرون کو بیوی سے پڑنے والے تھپڑ کا بھی مذاق اڑا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے میکرون کو مشورہ دیا کہ ایسے موقعوں پر دروازہ بند رکھا کریں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔

فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر صدارتی دفتر کی وضاحت

واضح رہے چند روز قبل ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی تھی۔

اہلیہ سے تھپڑ پڑنے پر انہوں نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا تھا۔

اس حوالے سے فرانسیسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ آپس میں مذاق کر رہے تھے۔

Read Comments