Aaj Logo

شائع 30 مئ 2025 06:46pm

پی پی 52 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی پی 52 ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق جاری کر دیے، 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد انتخابی کمپین کے حوالے سے کوئی جلسہ، جلوس یا کارنر میٹنگ منعقد یا اس میں شرکت نہیں کی جا سکے گی، احکامات کی پابندی نہ کرنے کہ صورت میں الیکشنز ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ممنوعہ وقت کے بعد سیاسی اشتہارات و مواد کی تشہیر پر پابندی ہوگی، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر انتخابی مہم کی تشہیر مکمل طور پر ممنوع ہے۔

میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری نتائج نشر کر سکتا ہے، غیر سرکاری نتائج کے ساتھ ”غیر حتمی“ کی وضاحت لازم قرار دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ضابطے کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments