Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 مئ 2025 05:03pm

اپنے ملک کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، کوئی کہے آگ لگا دو، توڑ دو آپ نے یہ نہیں کرنا، مریم نواز

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے لیہ میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ منفی باتوں میں آنے والے جیلوں میں پڑے ہیں، وکیل کرنے کے پیسے تک نہیں۔ آپ نے اپنے ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، کوئی کہے آگ لگا دو، توڑ دو آپ نے یہ نہیں کرنا۔ دس مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا نو مئی اور اٹھائیس مئی کو کس نے کیا کیا۔

لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہے کہ کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے لیہ میں 1 ہزار 645 لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے۔ ڈیرہ غازی خان ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں بھی لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔

وفاقی حکومت کا وفد اب تک 4 بار افغانستان گیا لیکن کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے، بیرسٹر سیف

لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی۔ جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے اور جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا۔ آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے۔ 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا۔

صدر مملکت نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل منظور کر لیا

مریم نواز نے کہا کہ جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی۔ تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں،پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

Read Comments