Aaj Logo

شائع 30 مئ 2025 01:09pm

ہری پور کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، قیمتی درخت اور جنگلی حیات جل کر راکھ

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے پہاڑی علاقے تناول کے جنگلات میں ایک بار پھر شدید آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی درخت، جنگلی حیات اور چرند پرند جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آگ تیزی سے آبادی کے قریب پہنچ رہی ہے، تاہم علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث ریسکیو ٹیمیں تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مگر وسائل کی شدید کمی کے باعث کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حکومت اور ریسکیو اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ آگ پر قابو پا کر مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

ہری پور: جنگلات میں لگی آگ پر گزشتہ روز سے تاحال قابو نہ پایا جاسکا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تناول کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ماہرین کے مطابق جنگلات میں بار بار آگ لگنے کے واقعات ماحولیاتی تبدیلی اور انتظامی غفلت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

Read Comments