Aaj Logo

شائع 30 مئ 2025 12:01pm

وفاقی ترقیاتی بجٹ 26-2025: اے پی سی سی اجلاس 2 جون کو طلب

آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے، جن کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعت کو ریلیف زیر غور

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی، جو اجلاس کے بعد جی ڈی پی گروتھ ہدف اور دیگر معاشی اہداف کی بھی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مرکزی حصہ ہوتا ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں منصوبے مکمل کیے جاتے ہیں۔

وزارت خزانہ نے نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی ترجیحات اور اہداف پر بھی غور کیا جائے گا، تاکہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

Read Comments