Aaj Logo

شائع 30 مئ 2025 08:34am

امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پر بحال کر دیے

امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پر بحال کر دیے۔

گزشتہ روز امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

وفاقی اپیل عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی درخواست کو منظور کر لیا گیا جس میں یہ استدلال کیا گیا ہے کہ ٹیرف قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپیل عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ فریقین ٹرمپ کے محصولات کو روکنے کے سوال پر تحریری دلائل فراہم کریں، جو آئندہ ماہ کے اوائل تک دائر کیے جائیں،عدالت نے مدعیان سے 5 جون جبکہ ٹرمپ انتظامیہ سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ دنیا کے ساتھ تجارت میں توازن قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیرف کے حوالے سے ججز کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے عائد کیے گئے ٹیرف قانونی اور منطقی ہیں۔

Read Comments