اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر غزہ میں بچوں کے قتل عام پر اشکبار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقبل مندوب ریاض منصور سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران شدتِ غم سے روپڑے۔
انہوں نے کہا کہ بےجان بچوں کو ماؤں کے گلے لگانے کی تصویریں دل چیر دیتی ہیں۔
دنیا میں کوئی بھی بچوں کا صدمہ برداشت نہیں کرسکتا، مارچ سے اب تک تیرہ سو فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، جنگ بند کریں ، پوپ لیو
ریاض منصور کا مزید کہنا تھا کہ عام انسان غزہ میں بربریت کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
ریاض منصور کی یہ جذباتی تقریر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، جس نے کئی عالمی رہنماؤں کو فلسطین کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرم کو پھانسی دے دی
دوسری جانب غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث شہدا کی تعداد 10 ہوگئی۔
دو روز میں فاقہ کشی سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے، بھوک سے نڈھال افراد اقوام متحدہ کے گودام کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، 4 افراد شہید، متعدد زخمی۔ چوبیس گھنٹے میں اٹھائیس شہادتیں بتائی گئی ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار چوراسی ہوگئی۔