Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 مئ 2025 02:09pm

کراچی میں شدید گرمی کا زور، شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی

شہر قائد میں آج درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ گرمی کی شدت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر شہر میں خشک ہوائیں چلتی رہیں گی اور شہریوں کو لو کی کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ادارے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہیں اور شمال سمت سے آٹھ کلومیٹر فی گھنٹے سے ہلکی ہوائیں چل رہیں ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تینتیس فیصد ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور آندھی کی پیشگوئی، کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Read Comments