Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 مئ 2025 11:30pm

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنزسے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو0-1کی برتری حاصل ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنزسے شکست دے دی۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو0-1کی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان نے 7 وکٹوں پر 201 رنزاسکور کیے، کپتان سلمان آغا نے 56، شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 164رنز پر آؤٹ ہوئی۔

حسن علی نے 5 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں لیں۔ دوسرا ٹی 20 جمعہ کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ حسن علی کی کیریئربیسٹ بالنگ، 5 وکٹیں اڑا لیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ فخر زمان اور صائم ایوب کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان اور خوشدل شاہ بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ بولنگ لائن اپ میں حسن علی، حارث رؤف، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل تھے۔

Read Comments