Aaj Logo

شائع 27 مئ 2025 10:34pm

یونیورسٹی آف سوات میں اے پی ایس اور خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد

خیبر پختونخوا سینٹر آف ایکسیلینس نے یونیورسٹی آف سوات کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی شدید مذمت کرنا تھا۔

اس موقع پر طلباء، اساتذہ، محققین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مکالمے کو فروغ دیں، انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں ہم آہنگی و اتحاد پیدا کریں۔

سیمینار کا اختتام ایک پرامن واک کے ساتھ ہوا، جس کے ذریعے اے پی ایس خضدار بس حملے کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

شرکاء نے دہشت گردی اور اس کے سرپرستوں کی شدید مذمت کی اور ”فتنتہ الخوارج“ اور ”فتنۂ ہندوستان“ کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے قیامِ امن کے عزم کا اعادہ کیا اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے، کیونکہ قومی اتحاد اور ہم آہنگی ایک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Read Comments