Aaj Logo

شائع 27 مئ 2025 07:43pm

کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کی پابندی کا اعلان کردیا، جس کے تحت 26 مئی سے 24 جولائی تک نالوں میں کچرا پھینکنا جرم قراردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں نالوں میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کردی، اس پابندی کا نفاذ دفعہ 144 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ 26 مئی سے 24 جولائی تک نالوں میں کچرا پھینکنا جرم قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صفائی کے عملے، ری سائیکلرز اور عوام سمیت تمام افراد پر یکساں طور پر ہوگا، اس اقدام کا مقصد مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق نالوں میں کچرا پھینکنے سے نکاسی آب میں رکاوٹ، سیلابی صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی جیسے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس تناظر میں متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو خلاف ورزی کی صورت میں شکایات درج کرنے اور کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

Read Comments