Aaj Logo

شائع 27 مئ 2025 02:22pm

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، مزید 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

ایک رن ایک وائیڈ اور 10 وکٹس، 427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 2 رنز پر ڈھیر

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

Read Comments