پاکستان پیپلز پارٹٰی کے صوبہ بچاو مہم کے احتجاجی مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس کی شلینگ، مشتعل مظاہرین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔ شیلنگ کی وجہ سے پیپلز پارٹی سنئیر رہنما سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی حالت غیر ہوگئی۔ ایس ایس پی اپریشن کا کہناہے کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگنے کی تحقیقات کررہے ہیں
پیپلز پارٹی کا صوبیہ بچاو مہم کے تحت احتجاجی مظاہرہ جناح پارک سے شروع ہوا۔ مظاہرین خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پہنچے جہاں پر پیپلز پارٹی صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے خطاب کیا۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کوہستان سکینڈل گندم اسیکنڈل اور بے روزگاری عروج پر ہے۔
صوبائی صدر کے تقریر کے بعد احتجاجی مظاہرے میں شریک پارٹی کارکنوں نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مشتعل مظاہرین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر لگی آہنی گیٹ پر چڑھ دوڑے اور توڑ پھوڑ کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شلینگ کی جہاں سے مظاہرین اسمبلی عمارت کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود سامان کو آگ لگا دی۔ آگ کی وجہ سے کیمپ میں موجود سلینڈر بھی پھٹ گیا۔
شلینگ کے دوران پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان کی حالت غیر ہوگئی ۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس صرف ریڈ زون کی سیکیورٹی کےلئے کھڑی تھی، کچھ نقاب پوش احتجاج میں شریک تھے، جنہوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی ۔
ریڈ زون میں داخلے پر پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرے میں موجود شرپسندوں نے احتاجی کیمپ کو آگ لگائی گئی ہے، کیمروں کی فوٹیج سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج ہوا، پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کے پی کے کی نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے، نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد بزدلی کا ثبوت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبہ بچاؤ تحریک آج خیبر پختونخوا کےہر شہری کی آواز ہے، ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کا فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔