Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 مئ 2025 08:34pm

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مبینہ کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مبینہ کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا گیا، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ارسال کردی جبکہ احتساب کمیٹی کی رپورٹ نے بتایا گیا ہے کہ سپیکر بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق اپنے تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں ، سپیکر اسمبلی کے حقوق اور اختیارات کے محافظ ہیں، کمیٹی کے 3 ارکان نے متفقہ رائے دی ہے کہ قانونی طور پر سپیکر کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتساب کیمٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مبینہ کرپشن اور بھرتیوں کی چھان بین کی رپورٹ مکمل کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو ارسال کردی۔

احتساب کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق اپنے تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر بابر سلیم اسمبلی کے حقوق اور اختیارات کے محافظ ہیں اور قانونی طور پر کسی کے ماتحت نہیں ہیں، کیمٹی کے تینوں ممبران کی متفقہ رائے دی ہے کہ کمیٹی انہیں کوئی حکم نہیں دے سکتی، اسپیکر پی ٹی آئی کے منشور کے امین ہیں اس لیے کمیٹی انہیں سفارش کرسکتی ہے، اسپیکر اپنی دوران تمام تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں اور نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ پوسٹوں پر تقرریوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔

کمیٹی ممبران نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے چار ملازمین سے متعلق سپیکر کو خصوصی نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی ممبران نے کہا ہے کہ سپیکر ایسے احکامات جاری کریں جو پارٹی کے منشور اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں۔

Read Comments