Aaj Logo

شائع 26 مئ 2025 06:07pm

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریگٹ میکرون کے درمیان جھگڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہوں نے سیاسی حلقوں اور میڈیا میں کافی ہلچل مچا دی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں رواں ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے پر طیارے سے نکل رہے تھے۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریگٹ میکرون اپنے شوہر پر حملہ آور ہو رہی ہیں، جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ جھگڑا معمولی بات پر تھا یا اس کے پیچھے کوئی سنجیدہ مسئلہ ہے۔

فرانسیسی اخبار ”لے پریژن“ نے اس معاملے پر رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک جھگڑا تھا جس میں تھپڑ بھی مارا گیا، لیکن دونوں نے اس کی نوعیت کو سنجیدہ مسئلہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر صدارتی دفتر کی وضاحت

صدر میکرون نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں، میری اہلیہ نے مذاق کیا تھا اور جھگڑے کو محض ایک معمولی واقعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایمانوئل میکرون نے 2007 میں اپنی ٹیچر بریگٹ سے شادی کی تھی، اور دونوں کے تعلقات میں ہمیشہ عوامی دلچسپی رہی ہے۔ اب اس واقعے نے ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

Read Comments