Aaj Logo

شائع 25 مئ 2025 04:48pm

کراچی: پولیس اہلکاروں کے سامنے شہریوں سے ملزمان کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کی واداتیں تھم نہ سکی دن دیہاڑے شہریوں سے نقدی و قیمتی سامان لوٹنے کا سلسلہ جاری اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے ملزمان کی لوٹ مار واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ مین اسٹیل ٹاؤن موڑ پرشہری کی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی ملزمان شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے وقت اندھا دھند فائرنگ کی کردی۔

ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی بتایا جاتا ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں تھا قریب ہی کھڑے ہوئے شہری نے تمام مناظر کو اپنے موبائل فون کیمرے پر محفوظ کرلیا۔

Read Comments