Aaj Logo

شائع 24 مئ 2025 06:58pm

گاڑیاں جلانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کریں گے، شرجیل میمن

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑیاں جلانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے جائیں گے کسی کو روڈ بلاک کرنے اور بدمعاشی کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹرز کے درمیان کمشنرہاوس کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے پراحتجاج ملتوی کردیا۔ گڈز ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ، گورنراور بلاول ہاؤس اور کاٹھور کےمقام پر ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند

کمشنر ہاوس میں گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ساتھ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن، آئی جی پولیس سندھ اوراعلی حکام کے مذاکرات میں شریک ہوئے، ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ ہاوس پر احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے نقصانات کے جائزے کے لیے کمیٹی بنائی ہے جو دس دن میں اپنی سفارشات جمع کرادے گی۔

ببرلو دھرنے میں پھنسی گاڑیاں، ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو کل تک کا الٹی میٹم

ٹرانسپورٹر رہنماء ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ آج ٹرک اسٹینڈ سے سی ایم ہاوس آنے کا پلان تھا دوستوں کی مشاورت سے وہ ختم کر دیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر اوروزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے، گاڑیاں جلانا مسئلے کا حل نہیں ہے، چار ڈرائیورز کی اموات بھی ہوئی ہیں، یہ دہشتگردی کا حصہ ہے، وہ عناصر جو لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ ملک دوست نہیں دہشت گرد ہیں۔

Read Comments