Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 مئ 2025 08:31pm

17 سال سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی اورمتحدہ نے کراچی کو تباہ کردیا، منعم ظفر

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ،17 سال سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی اورمتحدہ نے کراچی کو تباہ کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں ک مقدمہ سندھ کے اسمبلی کے باہر لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی اورمتحدہ نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بدین کو 20 ارب مل جاتے ہیں کراچی کو اس کا حصہ کیوں نہیں دیا جاتا۔

احتجاجی مارچ میں جماعت اسلامی کے منتخب 9 ٹاؤنز چئیرمینز، کونسلرز، وائس چیئرمین یوسی، چیئرمین یوسیز اور ٹاؤن کونسلرز شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان احتجاجی مارچ سے کلیدی خطاب کریں گے۔

Read Comments