عالمی دباؤ پر اسرائیل نے 90 امدادی ٹرک کو غزہ میں جانے کی اجازت دے دی، بھوک کے ستائے فلسطینیوں کے لیے زندگی کی رمق پیدا ہوگئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹرک پہنچنے پر کئی علاقوں میں بند بیکریاں بھی کھل گئیں جن سے روٹیوں کی سپلائی بھی شروع ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ امداد انتہائی محدود ہے، ہزاروں زندگیاں اب بھی خطرے سے دوچار ہیں۔
شمالی کوریا کے سربراہ جنگی جہاز کو پیش آئے حادثے پر برہم، حکام کی شامت آگئی
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ چند روز میں بچوں سمیت 29 فلسطینی بھوک سے موت کا شکار بن چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری بھی جاری ہے ، آج مزید 51 فلسطینی شہید کردیے گئے۔