Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مئ 2025 01:30pm

خضداربس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور اندوہناک دہشت گرد حملے میں شہید طالبات کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر بچوں سمیت پانچ افراد کے شہید ہونے کی اطلاع تھی، اب یہ تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔

شہدا میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر، آٹھویں جماعت کی سحر سلیم اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو میدانِ جنگ میں پاکستانی افواج کے ہاتھوں مسلسل شرمناک شکست اور ذلت کا سامنا ہے، جس کے بعد وہ بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ خضدار حملے کی منصوبہ بندی براہِ راست بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسیز نے عملی شکل دی۔

حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی جان کی بازی ہار گئیں، جس کے بعد شہید طالبات کی تعداد چار ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کے مستقبل اور امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے، جس میں دشمن کی خفیہ ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ بھارت نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپختونخوا میں بھی بدامنی پھیلانے کے لیے پراکسی دہشت گرد تنظیموں کو مالی، عسکری اور تکنیکی امداد فراہم کر رہا ہے۔ پاکستانی سلامتی کے ادارے ان سازشوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں اور دشمن کے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے پورے عزم کے ساتھ متحرک ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکا دورہ کوئٹہ؛ خضداردھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ معصوم طالبات کو نشانہ بنانے والے یہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہید ہونے والی بچیوں کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واقعے کا مقدمہ درج

گزشتہ روز خضدار میں ہونے والے ہولناک دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے مطابق دھماکے میں چار طالبات سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لاہور: انٹرنیٹ پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے کو ڈھائی سال قید کی سزا

خیال رہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو خضدار اور کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Read Comments