Aaj Logo

شائع 22 مئ 2025 09:27am

ٹرمپ نے قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون قبول کرلیا

امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر نے جو لگژری بوئنگ 747 طیارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے کے طور پر دیا تھا، وہ اب صدر کے نئے ائیر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق، محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایئر فورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس طیارے کو جتنی جلدی ہو سکے، ائیر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنائے۔

ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر پر سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگا دیا، رومافوسا نے حساب برابر کردیا

پینٹاگون کے مطابق، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر کی مالیت کا یہ طیارہ باضابطہ طور پر وصول کیا ہے، جو اب صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا کہ محکمہ دفاع اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا کہ طیارے میں سکیورٹی کے تمام ضروری اپگریڈز اور مشن سے متعلق تکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں۔

امریکی صدر کا ’ٹرمپ ڈانس‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے دیے گئے اس طیارے کو ائیر فورس ون میں تبدیل کرنے کے لیے کئی اہم سکیورٹی اپگریڈز، جدید مواصلاتی نظام اور میزائل حملوں سے بچاؤ کی صلاحیت شامل کی جائے گی، جس پر خاصی لاگت آ سکتی ہے۔

یہ بھی اہم ہے کہ 2018 میں بوئنگ کمپنی کو امریکی حکومت کی جانب سے دو نئے ائیر فورس ون طیارے تیار کرنے کا 3.9 ارب ڈالر کا آرڈر ملا تھا، تاہم اس منصوبے میں تاخیر ہو چکی ہے اور اب اس کے اخراجات 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

ٹرمپ زیلنسکی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے سے پہلے قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے اس طیارے کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ طیارہ بغیر کسی معاوضے کے تحفے میں دیا گیا ہے اور عارضی طور پر 40 سال پرانے ائیر فورس ون کی جگہ استعمال ہوگا۔

Read Comments