Aaj Logo

شائع 22 مئ 2025 08:23am

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا پھر اپنے سر لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہی کی مداخلت سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ جنگ ختم کرو اور ہمیں تجارت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘

خطے میں امن کا داعی: پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری مؤقف دنیا کے سامنے واضح

انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے تیز کر رہے تھے اور کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی، لیکن میری کوششوں سے امن قائم ہوا۔‘

صدر ٹرمپ نے پاکستانی عوام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے لوگ بہترین ہیں اور ان کے پاس عظیم رہنما موجود ہیں۔‘

انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کرنے جا رہا ہے۔

اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی صدر نے پاک بھارت تعلقات میں اپنی سفارتی کامیابی کا دعویٰ کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار ایسے بیانات دے چکے ہیں جو خطے میں سفارتی حلقوں میں موضوعِ بحث بنتے رہے ہیں۔

Read Comments