Aaj Logo

شائع 20 مئ 2025 03:41pm

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا بیٹیوں کے سامنے مسافر پر مبینہ تشدد

اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر افسوسناک واقعہ ہیش آیا ہے، جہاں اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے مسافر پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب جانے والا مسافر جاوید احمد اپنی فیملی کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس ایف اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو اس کے بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ مارا، جس کے بعد موقع پر شور شرابہ شروع ہو گیا۔ واقعے کی ویڈیوز میں متاثرہ شخص کی بچیوں کو خوف زدہ حالت میں روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کو واقعے کے بعد اے ایس ایف آفس لے جا کر مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔ متاثرہ فیملی پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپسی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

Read Comments