بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔
پاک چین تعلقات خطے میں امن و استحکام کی بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔
چینی حکام کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فلسطینیوں کی زمین غصب کرنے کے یہودی منصوبے کے بعد چین کا واضح موقف سامنے آگیا
اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔