Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 مئ 2025 07:03pm

مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کردی۔

منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات، اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلائمیٹ آبزرویٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ہاؤس میں قائم کی جائے گی، جبکہ اس کا مرکزی ڈھانچہ ای آئی سی ٹی میں تعمیر کیا جائے گا۔ آبزرویٹری میں جدید خودکار کمیونیکیشن اور لنکج سسٹم نصب کیا جائے گا، جبکہ جی آئی ایس لیب، سیکٹورل انٹرفیس سسٹم اور جدید ڈیٹا ہب بھی قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی سسٹم کے ذریعے موسمیاتی معلومات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز

ماحولیاتی ماہرین کی تیاری کے لیے ایک انٹرنشپ پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں ماہر افراد کو تربیت دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کو جدید ترین مینجمنٹ ماڈل کے تحت چلایا جائے گا، اور عالمی معیار کا پروفیشنل اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مریم اورنگزیب نے سمارٹ آرگینوگرام کی تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتی کارڈ کا اجراء کردیا

اجلاس میں ڈیٹا آرکائیو سسٹم، کوآرڈینیشن یونٹ، اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن سیل کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی بروقت پیشگوئی، تجزیہ اور مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے گی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط پلان دیا ہے۔ ان کے مطابق کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سائنسی تحقیق کو فروغ ملے گا اور بین الاقوامی سطح پر معلومات کے تبادلے میں مدد حاصل ہوگی۔

کرپشن کے خاتمے کیلیے جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت 6 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام پیش کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 12- اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی جبکہ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل (20مئی) دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی جبکہ اس اہم بیٹھک میں ڈسٹرکٹ میں بیوٹی فیکیشن اور انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے، عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے اور عوام کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوس ناک ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے اراکین کو تجاویز دینے اور پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت نے کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی ہے اور کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں، پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں۔ خود سے ہے۔

Read Comments