Aaj Logo

شائع 19 مئ 2025 01:22pm

کونسے 3 شعبے اے آئی کی پکڑ سے محفوظ رہیں گے؟ بل گیٹس نے بتا دیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے جہاں کئی فوائد موجود ہیں وہیں اس کے بارے میں پیشگوئیاں کی جاتی ہیں کہ مستقبل قریب میں یہ انسانوں کا متاثر کرسکتا ہے۔

وہیں سب سے زیادہ شبہ اس بات کا ہے کہ اے آئی، ملازمین کو نوکریوں سے محروم کردے گا۔

تاہم حال ہی میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ کونسے 3 کیرئیر اے آئی سے محفوظ رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال اس قدر بڑھ جائے گا کہ کام کے لیے افرادی قوت کی ضرورت نہیں رہے گی۔

99 فیصد دولت انسانیت پر نچھاور، بل گیٹس کا بڑا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی پر بہت زیادہ انحصار کے باوجود 3 شعبے ایسے ہیں جن میں کام کرنے والے افراد متاثر نہیں ہوں گے۔

ان کے مطابق جو 3 کیریئر اے آئی سے محفوظ رہیں گے، ان میں بائیولوجسٹ، ماہرینِ توانائی اور پروگرامرز شامل ہیں۔

’واپس آجاؤ‘: اے آئی کے بھروسے ملازمین کو نکالنے والی کمپنی پچھتانے لگی

بل گیٹس کے مطابق بائیولوجسٹ انسانی ارتقا اور دیگر معاملات پر تخلیقی انداز سے کام کرتے ہیں۔ اے آئی ٹیکنالوجی تحقیق اور تفصیلات نکالنے کا بہترین ذریعہ ہے تاہم انسانی دماغ سوچنے اور دیگر معاملات میں اس پر سبقت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین توانائی اور پروگرامرز بھی اے آئی کی پکڑ سے بچ جائیں گے کیونکہ ان کے کام کرنے کا طریقہ بھی اس ٹیکنالوجی کے طریقہ کار سے کافی مختلف ہے۔

اے آئی کی مدد سے بھُلائی گئی یادیں بنانے کی کوشش

بل گیٹس کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی میں وہ قابلیت نہیں ہے جو انسانی دماغ کو حاصل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم انسان پیچیدہ سافٹ ویئر تیار کرسکتے ہیں یا عالمی توانائی کی طلب کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں۔

Read Comments