Aaj Logo

شائع 19 مئ 2025 09:23am

سربراہ پاک فضائیہ کا شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایئر چیف نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کے حملے کے دوران ایک آپریشنل ایئر بیس پر انتہائی بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہیں گی، اور ان کی خدمات ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق کے زخمی جوانوں کی عیادت کی

اس موقع پر ایئر چیف نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ، پاک فوج کے زخمی اہلکاروں اور زخمی شہریوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے زخمیوں کے بلند حوصلے غیر متزلزل عزم اور قربانی کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 فوجی شہید ہوئے، پاک فوج

ایئر چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر تیار ہے اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Read Comments