خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں آندھی اورطوفان، دیواریں، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔**
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آندھی اورطوفان، دیواریں، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور شہر میں اور گردونواح شدید آندھی اورطوفان کے باعث فردوس چوک سبزی منڈی میں درخت گرنے کے باعث سبزی فروش سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ آندھی اور طوفان کے باعث شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔
پشاور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی لوٹ آئی
24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
زرائع کے مطابق افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگئے ہیں جس کے باعث افغان کالونی میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب تحصیل گورگھٹڑی کے قریب درخت گرنے سے زخمیوں کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔سڑک سے درخت ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔