Aaj Logo

شائع 18 مئ 2025 02:52pm

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بڑی تاریخ رقم کردی۔

سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر لیا۔

سرباز خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔

ماؤنٹ ایورسٹ پر جانے والے بھارتی اور فلپائنی کوہ پیما ہلاک

سرباز خان نے تاریخی کارنامہ نیپال میں 8 ہزار586 میٹر بلند ماؤنٹ کنچن جونگا کو سر کر کے انجام دیا۔

پاکستانی کوہ پیما گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔

Read Comments