Aaj Logo

شائع 18 مئ 2025 08:51am

عرب لیگ اجلاس: فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد،غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

عرب لیگ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے 34ویں سربراہی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

سربراہی اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس، امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، عراقی صدر عبداللطیف راشد، سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

غزہ میں فلسطینیوں کی حالت بیان سے باہر ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

سعودی وزیرخارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی کھلی توہین ہیں۔ ہمیں فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

امریکیوں کا تارکین وطن کی مجبوری کو اپنی تفریح بنانے کا منصوبہ

دیگر رہنماؤں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکی صدر نے غزہ بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا، 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

عراق نے غزہ اور لبنان کی تعمیر نو کے لیے 4 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 153 فلسطینی شہید اور 469 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپوں، اسکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے شمالی جبالیہ، وسطی دیر البلاح اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔ 18 مارچ کے بعد سے اب تک 3 ہزار 131 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی شہدا کی تعداد 53 ہزار272ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار 673 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Read Comments