Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مئ 2025 10:37am

پاکستانی افسر سے محبت کے چکر میں بھارتی یوٹیوبر گرفتار

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔

قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا، جن کے یوٹیوب پر تقریباً 4 لاکھ سبسکرائبرز ہیں، جیوتی ملہوترا پاکستان کے ایک انٹیلی جنس آپریٹو کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں اور انہوں نے پاکستان کے متعدد دورے بھی کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملہوترا نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ”Say No to War“ اور ”Sarv Dharm Vada Pav“ جیسے نعروں کے ذریعے ایک ایسا بیانیہ فروغ دیا جو پاکستان کے مفاد میں اور بھارتی ریاستی مؤقف کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

رپورٹ کے مطابق جیوتی ملہوترا کو پولیس نے پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹوز کو حساس بھارتی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان پر ”آفیشل سیکریٹس ایکٹ 1923“ کی دفعات 3، 4 اور 5، اور بھارتی قانونی ضابطہ (BNS) کی دفعہ 152 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری اور اعترافی بیان کے بعد انہیں پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر لیا گیا، اور ان کا کیس مزید تحقیقات کے لیے اکنامک آفیئرز ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سب انسپکٹر سنجے کی جانب سے ہِسار سِول لائنز پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، جیوتی ملہوترا کی ملاقات 2023 میں پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ملازم سے ہوئی تھی۔ ملازم نے ملہوترا کو پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹوز سے متعارف کرایا اور اس کے بعد دونوں کے درمیان انکرپٹڈ پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطہ ہوتا رہا۔

Read Comments