آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر منگلا اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے گوجرانوالہ چھاؤنی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر منگلا اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے معرکہ حق کو کامیاب بنانے میں پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی طرز عمل اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کے پختہ عزم اور غیر متزلزل حوصلے کا اعتراف کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہداء کو بھی بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا اورآپریشن بنیانُ المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو عزت و وقار کی علامت سمجھتی ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے بے لوث جذبے کے ساتھ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا اور اپنی غیر معمولی بہادری اور آپریشنل صلاحیتوں کے ساتھ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال بہادری اور عزم کے ساتھ جارحیت کو پسپا کر کے پاکستان کی طاقت، قابلیت اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر مملکت نے ان کے مثالی حوصلے، جنگی تیاری اور فرض شناسی لگن کو بھی سراہا، انہوں نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن کے محافظوں پر فخر کا اظہار کیا۔ عوام اپنے بہادر سپاہیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔