Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2025 07:26pm

کراچی: سپر ہائی وے پر گلشن سہل کے مکینوں کا احتجاج ختم

کراچی میں سپر ہائی وے نئی سبزی منڈی کے قریب گلشن سہل کے رہائشیوں کا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اینٹی انکروچمنٹ ضلع شرقی پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا، مشتعل مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجا ٹائروں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر گلشن سہل میں اینٹی انکروچمنٹ عملے کے آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کے مطابق وہ لوگ سالوں سے یہاں آباد ہیں پانی اور بجلی بھی دستیاب ہے تجاوزات ہے نام پر ضلعی انتظامیہ آپریشن کر رہی ہے ، گزشتہ روز بھی ٹیم آپریشن کرنے پہنچی تھی۔

مظاہرین نے کہا کہ عدالت نے کارروائی کو روکنے کا احکامات جاری کیے تھے لیکن انتظامیہ پولیس کی ملی بھگت سے مکانات کو مسمار کرنا چاہتی ہے تاہم پولیس کے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم ہوگیا سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

Read Comments