Aaj Logo

شائع 15 مئ 2025 08:35pm

لانڈھی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر لڑکا جاں بحق، خاتون زخمی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے راہگیر لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں. پولیس نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق لانڈھی 89 کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیدھے فائر کیے جو دکان پر اپنی خالہ کے ساتھ چیز لینے کے لئے آنے والے 12 سالہ شانی کے سر میں لگے جبکہ اس کی خالہ خاتون رانی بھی شدید زخمی ہوگئیں ۔

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

کراچی: چند گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

بچے کے ماموں کا کہنا ہے کہ شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جب جہاں دل چاہتا ہے ڈاکو گولی چلاتے عام شہری دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے لیکن ان ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

کورنگی پولیس نے واقعے کے مقام پر پہنچ کر فارنسک ٹیم کی مدد سے شواہد اکھٹے کر لئے اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ رواں برس ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔

Read Comments