Aaj Logo

شائع 15 مئ 2025 06:01pm

پنجاب بھر سے اب تک کتنے غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ کیے گئے؟

پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ ہوئے ،انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری

افغان حکومت کی بے حسی، واپس بھیجے گئے مہاجرین افغانستان میں رُل گئے

لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

Read Comments